جناب عبدالقیوم لہڑی
رجسٹرار
عہدہ سنبھالنے کی تاریخ :07-01-2021
جناب عبدالقیوم لہڑی ولد ملک عطاء محمد خان 21 فروری ، 1976ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ میں حاصل کی۔ 1997ء میں یونیورسٹی آف بلوچستان سے گریجویشن کرنے کے بعد یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے 2001ء میں ایل ایل بی کیا۔
جناب عبدالقیوم لہڑی 2015ء میں بلوچستان عدلیہ میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج عہدے پر فائز ہوئے۔ آپ نے بلوچستان کے کئی اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔
17 نومبر 2018ء کو آپ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، بلوچستان ہائی کورٹ معائنہ کار کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ وفاقی شرعی عدالت پاکستان میں تعیناتی سے قبل آپ بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج قلات تعینات تھے۔
آپ نے بطور رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت پاکستان مورخہ 07-01-2021 کو اپنا عہدہ سنبھالا۔