جناب جسٹس سید محمد فاروق شاہ

سینئر جج، وفاقی شرعی عدالت، پاکستان

2

بطور جج وفاقی شرعی عدالت تعیناتی مورخہ 09؍ فروری 2018ء

تعلیمی قابلیت

*    ایم اے، ایل ایل بی (یونیورسٹی آف کراچی)

بطور وکیل پریکٹس

*  مورخہ 23-11-1978 کو بطور وکیل ڈسٹرکٹ کورٹس سندھ بار کونسل میں رجسٹر ہوئے۔

*  مورخہ 31-12-1980 کو بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اندراج ہوا۔

    * جناب زیڈ یو احمد (مرحوم) ایڈووکیٹ کے ہمراہ بطور معاون وکالت کا آغاز کیا اور فوجداری اور سول   معاملات میں اپنے طور پر بھی وکالت جاری رکھی۔

عدالتی تجربہ

* نومبر 1983ء میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ امتحان برائے سول ججز میں کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں سول جج و مجسٹریٹ فرسٹ کلاس تعیناتی عمل میں آئی اور مورخہ 04-03-1983 کو تحصیل گڑھی یٰسین، ضلع شکارپور میں اپنے منصب پر فائز ہوئے۔ بعدازاں صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور میرپور خاص میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے۔

* بطور سینئر سول جج/اسسٹنٹ سیشنز جج/رینٹ کنٹرولر ترقی پانے کے بعد سندھ کے اضلاع حیدر آباد اور جیکب آباد تعینات رہے۔ بعدازاں 1995ء میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ترقی پانے کے بعد آپ کراچی (جنوبی)، شہداد پور اور دوبارہ کراچی (جنوبی) میں تعینات ہوئے۔ جبکہ 2000ء میں آپ کی خدمات وفاق کے سپرد ہوگئیں۔

غیرکیڈر تجربہ

* وزارتِ قانون، انصاف اور انسانی حقوق ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر بطور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، اکائونٹس اور ایڈمن تعیناتی کے دوران اپنے قانونی مؤقف کی ترجمانی کی۔

* بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ترقی حاصل کرنے کے بعد بطور جوائنٹ سیکرٹری (مؤقف) وزارت قانون، انصاف اور انسانی حقوق، اسلام آباد تعینات ہوئے اور بطور جوائنٹ سیکرٹری گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ آپ نے بطور ممبر ڈرگ اپیلٹ بورڈ بھی خدمات سرانجام دیں۔ مزیدبراں وفاقی محتسب اور ٹیکس محتسب کے احکامات کے خلاف متعدد استحضارات (حقائق نامہ) پیش کیں۔

* بطور سیکرٹری/ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، دفتر برائے اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

* بطور سینئر کنسلٹنٹ (مشیر) برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق ڈویژن بھی خدمات سرانجام دیں۔

سندھ ہائی کورٹ واپسی کے بعد اداکردہ فرائض کی نوعیت

*نومبر 2008ء میں آپ کی خدمات اپنے بنیادی ادارے سندھ ہائی کورٹ کو واپس کر دی گئیں۔

*  ’’انصاف تک رسائی کے پروگرام‘‘ کے سندھ ہائی کورٹ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات ہوئے اور نو ماہ کے مختصر عرصے میں 14 جوڈیشل کمپلیکس اپنی نگرانی میں مکمل کروائے۔ جوڈیشل کمپلیکس ٹنڈو آدم اور سیہون شریف کا افتتاح اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کیا۔

*  سندھ ہائی کورٹ کے انتظامی بلاک کا سنگ بنیاد مقررہ وقت پر سندھ ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس اور دیگر ججز صاحبان کی زیرنگرانی رکھا۔

*  2009ء میں آپ کی خدمات ایک مرتبہ پھر وفاق کے سپرد کر دی گئیں اور آپ جوڈیشل ممبر، اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو (سابقہ ITAT) تعینات ہوئے۔

*  27 جون 2012ء کو آپ نے بطور جج، سندھ ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس دوران آپ نے مختلف انواع بشمول قانونی پٹیشنز، فوجداری اپیلیں، سول معاملات واپیلیں، قانون کرایہ داری کے معاملات وغیرہ کے مختلف بنچز اور سرکٹ بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں فیصلے کئے۔ مزیدبراں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے انتظامی جج کے طور پر تقریباً 15 ماہ تک خدمات سرانجام دیں۔

*  بوقت ریٹائرمنٹ آپ کی قانونی خدمات کے اعتراف میں مورخہ 28 ستمبر 2017ء کو بنچ اور بار دونوں کے زیراہتمام منعقدہ فل کورٹ ریفرنس میں آپ کی خدمات کو خوب ستائش پیش کی گئی۔

وفاقی شرعی عدالت میں بطور جج تعینا تی

وفاقی شرعی عدالت میں بطور جج تعینا تی
مورخہ 9 فروری 2018ء کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جناب جسٹس شیخ نجم الحسن صاحب نے جناب جسٹس سید محمد فاروق شاہ صاحب سے بطور جج، وفاقی شرعی عدالت عہدے کا حلف لیا۔اس سے پیشتر صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب ممنون حسین صاحب نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق کے بعد جناب جسٹس سید محمد فاروق شاہ صاحب کو عرصہ تین سال کے لئے وفاقی شرعی عدالت کا جج مقرر کیا تھا۔
علاوہ ازیں آپ درج ذیل کمیٹیوں کے رکن اور سربراہ ہیں:-
1- بطور سربراہ :-
* پروموشن کمیٹی
* بلڈنگ کمیٹی
* ٹرانسپورٹ کمیٹی
* خرید و فروخت کی کمیٹی (Purchase/Procurement Committee)
2- بطور رکن :-
* انتظامیہ کمیٹی
* صفائی کے امور کی کمیٹی
* لائبریری کمیٹی

قومی/بین الاقوامی ٹریننگ پروگرامز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ میں شرکت

* 1991-1992 میں پاکستان جوڈیشل اکیڈمی، اسلام آباد میں ریفریشر کورس/تربیتی کورس برائے جوڈیشل افسران میں شرکت کی۔

*  پاکستان کمپیوٹر بیورو، اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ 16-04-2001 سے 12-05-2001 تک منعقدہ کورس برائے ’’الیکٹرانک آفس کے بنیادی اصول‘‘ میں شرکت کی۔

*  سنگاپور کی سپریم کورٹ کے زیراہتمام مورخہ 05 سے 20 مارچ، 2001ء تک منعقدہ ’’سنگاپور باہمی تعاون کے تربیتی پروگرام‘‘ منعقدہ سنگاپور میں شرکت کی۔

*  ’’قانون کی حکمرانی اور ضابطۂ فوجداری کی ترویج ‘‘ کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹریننگ سنٹر، سیؤل (جنوبی کوریا) میں مورخہ 11 سے 30 اکتوبر، 2001 میں منعقدہ کورس میں شرکت کی۔

*  ڈائل (انٹرنیٹ کی ترقی کے ایشیائی قوانین) کے حوالے سے مورخہ 9 مئی 2002ء سے 10 مئی 2002ء تک کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی کورس میں شرکت کی۔

*  نیپا کے زیراہتمام مورخہ 18 سے 22 مارچ 2002ء تک کراچی میں منعقدہ ورکشاپ برائے کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، انٹرنیٹ فائر وال اور پروکسیز میں شرکت فرمائی۔
* مورخہ 2 جولائی سے 20 جولائی 1995ء تک سندھ جوڈیشل اکیڈمی، کراچی کے زیراہتمام منعقدہ جوڈیشل ٹریننگ کورس برائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز میں شرکت فرمائی۔

*  ستمبر 2008ء میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے حوالے سے ویانا (آسٹریا) اور برلن (جرمنی) میں منعقدہ ورکشاپس میں شرکت فرمائی۔

*  مورخہ 20-02-2009 سے 13-05-2009 تک سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کے لئے ابتدائی کمپیوٹر آگاہی تربیتی کورس کا اہتمام فرمایا۔

*  سندھ جوڈیشل اکیڈمی، کراچی میں مورخہ 20 اور 21 دسمبر 2010ء تک منعقدہ ’’ADR کے طریقۂ کار برائے ثالثی‘‘ کے موضوع پر تربیتی کورس میں شرکت فرمائی۔